اس نے جب بھی کبھی محبت کی
اس نے جب بھی کبھی محبت کی
جیسے مجھ پے کوئی عنایت کی
ڈوب جاتے ہیں اہل دل اس میں
میں وہی جھیل ہوں محبت کی
پھر مرے روبرو وہ آیا ہے
پھر خبر ہو گئی قیامت کی
ہونٹ پر ہونٹ رکھ دیے میں نے
کیا ضرورت ہے اب اجازت کی
جب تیرا لمس ہو گیا حاصل
کس کو پرواہ کوئی جنت کی
ایسے منزل نہیں ملی مجھ کو
میں نے پانے کو خوب محنت کی
غم زدوں نے سجائی تھی محفل
اور میں نے وہاں نظامت کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.