اس نے جینا سکھا دیا مجھ کو
اس نے جینا سکھا دیا مجھ کو
یا ٹھکانے لگا دیا مجھ کو
یوں چلا زور عقل کا اس پر
ایک پل میں بھلا دیا مجھ کو
میں نے جینے کا خواب کیا دیکھا
زندگی نے سلا دیا مجھ کو
کیوں بسایا تھا اپنے دل میں مجھے
کیوں نظر سے گرا دیا مجھ کو
اک ذرا ہوش ہی سنبھالا تھا
ہاسٹل میں بسا دیا مجھ کو
پھر ذرا آنکھ ہی لڑائی تھی
کیمپس سے اٹھا دیا مجھ کو
میری اک شعر کی تھی فرمائش
سارا دیواں سنا دیا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.