اس نے کہا کعبہ ترا میں نے کہا چہرا ترا
اس نے کہا کعبہ ترا میں نے کہا چہرا ترا
اس نے کہا چہرا ترا میں نے کہا جلوا ترا
اس نے کہا جینا ترا میں نے کہا ہستی تری
اس نے کہا مرنا ترا میں نے کہا پردا ترا
اس نے کہا کیا کام ہے میں نے کہا ہر وقت دید
اس نے کہا کیا شغل ہے میں نے کہا سودا ترا
اس نے کہا کیا کفر ہے میں نے کہا گیسو ترے
اس نے کہا اسلام کیا میں نے کہا چہرا ترا
اس نے کہا دل کیا ہوا میں نے کہا تو نے لیا
اس نے کہا کیا چور ہوں میں نے کہا غمزہ ترا
اس نے کہا مندر ہے کیا میں نے کہا تو ہی تو ہے
اس نے کہا قسمت تری میں نے کہا منشا ترا
اس نے کہا خدمت تری میں نے کہا ہے بندگی
اس نے کہا ہے نام کیا میں نے کہا بندا ترا
اس نے کہا وہ کون تھا خلوت میں خواہان وصال
میں نے کہا یہ شادؔ تھا عاشق ترا شیدا ترا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.