اس نے کہا کہ دل کا کہا مان عشق ہے
اس نے کہا کہ دل کا کہا مان عشق ہے
اس دن کھلا کہ واقعی آسان عشق ہے
حیران مت ہو دیکھ کے دیوانگی مری
تو محض تو نہیں ہے مری جان عشق ہے
پھرتا ہے نصف شب کوئی سایہ تری طرف
آنکھیں اگر ملی ہیں تو پہچان عشق ہے
پیمانہ گر نہیں ہے تو اس طرح ناپ لے
جو فاصلہ ہے ممبئی طہران عشق ہے
تو ہجر میں بھی ساتھ رہا وصل کی طرح
مضمون کچھ الگ ہے پہ عنوان عشق ہے
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 79)
- Author : شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.