اس نے کہا تھا ایک شب تم نے مجھے بدل دیا
اس نے کہا تھا ایک شب تم نے مجھے بدل دیا
کیسے کہوں میں اس سے اب تم نے مجھے بدل دیا
جادو اثر ہر اک ادا چہرہ ہے یا کہ معجزہ
دکھلا کے اک حسین چھب تم نے مجھے بدل دیا
دیکھو مری شرارتیں شوخی بھری عبارتیں
چنچل تھا اس قدر میں کب تم نے مجھے بدل دیا
سرگوشیوں کا میں ہدف حیرانیاں ہیں ہر طرف
ششدر ہے آئنہ عجب تم نے مجھے بدل دیا
دل میں ہے یوں امنگ کیوں نکھرا ہوا ہے رنگ کیوں
اب پوچھتے ہو کیا سبب تم نے مجھے بدل دیا
اک حرف انتظار ہوں ہر آن بے قرار ہوں
راغبؔ نہیں رہا میں اب تم نے مجھے بدل دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.