اس نے مجھ سے تو کچھ کہا ہی نہیں
اس نے مجھ سے تو کچھ کہا ہی نہیں
میرا خود سے تو رابطہ ہی نہیں
کوزہ گر روز دست بدلے ہے
مجھ کو ایجاد تو کیا ہی نہیں
اپنے پیچھے میں چھپ کے چلتا ہوں
میرا سایا مجھے ملا ہی نہیں
کتنی مشکل کے بعد ٹوٹا ہے
ایک رشتہ کبھی جو تھا ہی نہیں
بعد مرنے کے گھر نصیب ہوا
زندگی نے تو کچھ دیا ہی نہیں
بے وفائی تجھے مبارک ہو
ہم نے بدلا کبھی لیا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.