اس نے تصویر اک بنائی ہے
اس کے ہاتھوں میں روشنائی ہے
جیل کا دائرہ بڑھا دینا
یہ نئے دور کی رہائی ہے
مجھ کو انجام پر بھروسہ ہے
یہ اذیت تو ابتدائی ہے
ہم تو سودے میں جان دے دیتے
اس نے قیمت بڑی لگائی ہے
ایک کھڑکی جو دھوپ دیتی ہے
پیڑ کو کاٹ کر بنائی ہے
میری الفت میں کوئی شکل نہیں
یہ محبت کی پارسائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.