اس نے توہین کی ہے کی ہو مری
اس نے توہین کی ہے کی ہو مری
کیا خبر کیا کمی رہی ہو مری
میں تو قاتل سے یہ بھی کہہ نہ سکا
تم ہی اے موت زندگی ہو مری
وہی اخبار ان کو پہنچا دو
جس میں تصویر چھپ گئی ہو مری
پھول یک لخت خاک ہو جائے
منتقل جیسے بیکلی ہو مری
پل میں ناراض مان جائے گا
اک نظر نظم دیکھ لی ہو مری
اس کی پھر ہر خطا معاف سعودؔ
خاک پر خاک ڈال دی ہو مری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.