اس نے توڑا جہاں کوئی پیماں
مرحلے اور ہو گئے آساں
میر ہے کوئی کوئی ہے سلطاں
سوچتا ہوں کہاں گیا انساں
آندھیوں میں جلا رہے تھے چراغ
ہائے وہ لوگ بے سر و ساماں
فلسفی فلسفوں میں ڈوب گئے
آدمی کا لہو رہا ارزاں
ابر بن کر برس ہی جائے گا
کھیت سے جب اٹھا غم دہقاں
شعلۂ گل ہے زخم دل کی طرح
یہ چمن میں بہار ہے کہ خزاں
سینۂ سنگ میں بھی پھول کھلے
غم جہاں بھی ہوا غم پنہاں
دل کی آزردگی نہ پوچھ ظفرؔ
بات میرے لیے ہے سنگ گراں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.