اس سے آنکھ ملائی ہے
اس سے آنکھ ملائی ہے
جس کے دل میں کھائی ہے
آج میں خوش اس بات سے ہوں
وہ مجھ سے شرمائی ہے
چین سے وہ بھی بیٹھا کب
جس نے آگ لگائی ہے
میری غزل سننے کے بعد
کیا اس کو نیند آئی ہے
شاید اس نے یاد کیا
مجھ کو ہچکی آئی ہے
ان سے آنکھ ملائے وہ
جس کی شامت آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.