اس سے بھی دور اس کے خیالوں سے دور ہیں
اس سے بھی دور اس کے خیالوں سے دور ہیں
اپنے ہی ایک شخص سے سالوں سے دور ہیں
دنیا میں روشنی کی نہیں ہے کوئی کمی
ہم بد نصیب ہیں جو اجالوں سے دور ہیں
کچھ کا تھا شوق اپنا بنا کر کے چھوڑنا
سو ہم بھی ایسے چاہنے والوں سے دور ہیں
دیتا پھرے جواب یہاں کون اب تو ہم
الجھن بھرے تمام سوالوں سے دور ہیں
ساقی بھی ہے شراب بھی سنگیتؔ سامنے
پھر بھی ہمارے ہونٹھ پیالوں سے دور ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.