اس سے مل کر آیا ہوں
اس سے مل کر آیا ہوں
مہکا مہکا پھرتا ہوں
سارے کام اٹھا رکھے ہیں
تجھ کو سوچا کرتا ہوں
میں تو بازی ہار گیا پر
اس کی جیت پہ ہنستا ہوں
دل نہ چاہے پھر بھی میں
اس سے مل ہی آتا ہوں
جس نے جا کر خط نہ لکھا
اس کا رستہ تکتا ہوں
تو آئے تو آگے جاؤں
تیری خاطر ٹھہرا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.