اس سے ملنے کا کوئی جب سلسلہ مل جائے گا
اس سے ملنے کا کوئی جب سلسلہ مل جائے گا
اس کے دل تک جانے کا کچھ راستہ مل جائے گا
عمر بھر اس نے پڑھا ہے آئینہ بن کر مجھے
دیکھ لے اس کی نظر میرا پتہ مل جائے گا
اس کے چہرے پر پڑا پردہ ہٹا کر دیکھیے
اک کنول تو جھیل میں کھلتا ہوا مل جائے گا
پھول کے گملوں کو آنگن میں سجا کر دیکھیے
بند کمروں کو بھی خوشبو کا پتہ مل جائے گا
ان اندھیرے راستوں پر کچھ دئیے رکھتا تو چل
اک دیا دل میں ترے جلتا ہوا مل جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.