اس شخص کو جو مجھ پہ یقیں کچھ نہیں رہا
اس شخص کو جو مجھ پہ یقیں کچھ نہیں رہا
باقی مرے لیے بھی کہیں کچھ نہیں رہا
مٹی نے اپنے سارے خزانے اگل دئے
لگتا ہے اور زیر زمیں کچھ نہیں رہا
افضل ہر ایک شے سے وہاں صرف میں ہی تھا
یہ اور بات ہے کہ یہیں کچھ نہیں رہا
دل کی جو وسعتوں کا کبھی آ گیا خیال
پھر تو نظر میں عرش بریں کچھ نہیں رہا
اس کی بس اک نگاہ سے قصہ ہوا تمام
ہنگامۂ چناں و چنیں کچھ نہیں رہا
میں نے کہا کہ جو بھی ہے لوٹائیے مجھے
اس نے دیا جواب نہیں کچھ نہیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.