اسے بھی پڑ گیا اک دن ہمارے نام سے کام
اسے بھی پڑ گیا اک دن ہمارے نام سے کام
تمام عمر جو رکھتا تھا اپنے کام سے کام
کرم کی بات ہے یہ تو کہ بادشاہوں کا
نکل رہا ہے حضور آپ کے غلام سے کام
ہمارے پاؤں کے یہ زخم بھر دئے جائیں
کہ پڑ گیا ہے ہمیں ایک تیز گام سے کام
شراب عشق پلٹ دی کسی نے آنکھوں سے
چلا رہا تھا وگرنہ میں خالی جام سے کام
ہے خوب شعری بنت آپ کی مگر سیدؔ
نظر میں چڑھتے نہیں اس کی اتنے عام سے کام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.