اسے تو میری محبت کا پاس تھا ہی نہیں
اسے تو میری محبت کا پاس تھا ہی نہیں
وہ رو رہا تھا مگر وہ اداس تھا ہی نہیں
ہمارے پاس محبت تھی سو اسے سونپی
جو مانگتا وہ رہا میرے پاس تھا ہی نہیں
بیان اس نے کہانی ہمارے نام سے کی
ہمارے ذہن میں ویسا قیاس تھا ہی نہیں
ہمارے پاس جو آیا لہو لہو تھا وہ
ہمارے تن پہ بھی کوئی لباس تھا ہی نہیں
بچھڑ کے دل میں بہت سے خیال آتے ہیں
جنون عشق میں کوئی ہراس تھا ہی نہیں
سراہتے ہی گئے لوگ مجھ کو محفل میں
کلام میرا مگر اس کو راس تھا ہی نہیں
یہ خواب کیا ہے کہ اس سے ہی دور ہوتا ہوں
وہ کارواں جو مرے آس پاس تھا ہی نہیں
ہمی نے آنکھ سے دریا نکال رکھا تھا
مگر وہ دل کہ محبت شناس تھا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.