اسی ایک پل کی تلاش ہے (ردیف .. ن)
اسی ایک پل کی تلاش ہے
شب و روز میں مہ و سال میں
وہ کہیں بھی مجھ کو ملا نہیں
نہ فراق میں نہ وصال میں
جو کہو تو جال سمیٹ لوں
فقط ایک موج ہے جال میں
اسے کیا خبر کہ میں خواب ہوں
وہ جو غم ہے میرے خیال میں
میں تراشتا تو رہا صنم
کہ رہوں جہان مثال میں
وہ جو پتھروں میں نمک سا تھا
نہیں آ سکا خد و خال میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.