اسی کو دیکھ کر دلگیر ہے کیا
ترے گھر میں مری تصویر ہے کیا
ہمارے نام پر چونکی تھی محفل
نہیں تو آپ کی تقریر ہے کیا
سر تسلیم خم کرنے سے پہلے
سمجھنا چاہئے تقصیر ہے کیا
بکر نے زید سے کچھ بھی کہا ہو
بکر کے ہاتھ کی تحریر ہے کیا
رقیبوں کی برائی ہو رہی ہے
ملانے کی کوئی تدبیر ہے کیا
مری آنکھوں میں تنکا دیکھتے ہو
تمہاری آنکھ میں شہتیر ہے کیا
مظفرؔ طنز کہنے پر برا ہے
غزل بھی آپ کی جاگیر ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.