اٹھا لے بڑھ کے اسے یہ حرام تھوڑی ہے
اٹھا لے بڑھ کے اسے یہ حرام تھوڑی ہے
یہ روح افزا ہے ٹھرے کا جام تھوڑی ہے
یہ فضل ربی ہے رشوت نہ بولئے اس کو
تو ایسے مال کا کھانا حرام تھوڑی ہے
شریف لوگوں کو جو چاہے بول دیتے ہیں
حرام خوروں کے منہ میں لگام تھوڑی ہے
ہماری طرح ہی رزق حلال کھائے جو
ہمارے نیتا کا ایسا مقام تھوڑی ہے
یہ جھونپڑی ہے یہاں یوں ہی کام چلتا ہے
کسی رئیس کے گھر کا نظام تھوڑی ہے
عظیم شعرا سے حاصل ہوئے ہیں یہ تحفے
جو پڑھ رہا ہوں یہ میرا کلام تھوڑی ہے
تمہارا حکم بجا لائے کس لئے دلکشؔ
تمہارے باپ کا کوئی غلام تھوڑی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.