اتنے ہی آسان کر لیتا ہے غم کے مرحلے
اتنے ہی آسان کر لیتا ہے غم کے مرحلے
جس کا جتنا عزم و ہمت جس کے جتنے حوصلے
ہائے فطرت کے بھی کتنے سخت تر ہیں فیصلے
پھول جیسی خوب صورت چیز کانٹوں میں پلے
منزل داماں تک ان کی کوئی پہنچا ہی نہیں
مدتوں سے گو رواں ہیں آنسوؤں کے قافلے
سختیوں نے کر دیا ہے مجھ کو منزل سے قریب
راہ کی دشواریوں سے بڑھ گئے ہیں حوصلے
ہم ترستے ہی رہے پھر بھی اجالے کے لئے
چاند ابھرے سیکڑوں اور سیکڑوں سورج ڈھلے
کچھ سنانا چاہتے تھے ہم بھی تجھ کو حال دل
کچھ تری نظروں نے بھی بخشے ہیں دل کو حوصلے
کیوں محبت ہی پہ پڑتی ہے نظر ہر ایک کی
اور بھی تو ہیں خلشؔ دنیا میں لاکھوں مشغلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.