اترا ہے آسماں سے فرشتہ زمین پر
اترا ہے آسماں سے فرشتہ زمین پر
بکھرا ہے اس کے نور کا جلوہ زمین پر
کھاتے پھریں گے آپ بھی دھوکہ زمین پر
دیکھیں نہ آسمان کا سپنا زمین پر
ملتا جو سب کو ایک سا موقعہ زمین پر
سوتا نہ کوئی آدمی بھوکا زمین پر
دیکھو جہاں وہیں پہ ہے میلہ زمین پر
پھر بھی ہر ایک شخص ہے تنہا زمین پر
آباد ہر طرح سے رہیں ہے دعا یہی
جن سے جڑا ہے پیار کا رشتہ زمین پر
اب تو رہائی دے دے غم زندگی کہ میں
اکتا چکا ہوں بن کے تماشہ زمین پر
مہمان چند روز کے سب لوگ ہیں یہاں
قائم نہیں ہے کوئی بھی بندہ زمین پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.