اتری ہے بے مثال اسی کے بدن میں ٹھنڈ
اتری ہے بے مثال اسی کے بدن میں ٹھنڈ
جس کے کبھی نہ پڑتی تھی شعر و سخن میں ٹھنڈ
دیکھو گے غور سے تو سمجھ آئے گی تمہیں
پڑنے لگی تمہاری اب اس انجمن میں ٹھنڈ
تا عمر وہ مشن بھی ادھورا رہے گا جب
پڑ جائے گی ذرا سی کسی بھی مشن میں ٹھنڈ
اس خوش خرام جسم مبارک کے لمس سے
یک لخت ہی اتر گئی پورے بدن میں ٹھنڈ
اک عمر تک بنا رہا میں گھر کا سائباں
تب جا کے آج مجھ کو ملی ہے کفن میں ٹھنڈ
پردیس کی تپش میں مرا جی مچل گیا
جب سن لیا کہ پڑنے لگی ہے وطن میں ٹھنڈ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.