وعدے ان حسینوں کے وفا ہو نہیں سکتے
وعدے ان حسینوں کے وفا ہو نہیں سکتے
پتھر کے صنم ہیں یہ خدا ہو نہیں سکتے
اک عمر چبھے ہیں مری آنکھوں میں جو آنسو
وہ تو مرے زخموں کی دوا ہو نہیں سکتے
فکر غم دنیا ہے کبھی فکر غم دل
احسان زمانے کے ادا ہو نہیں سکتے
اک شوخ نے یوں دل کو دکھایا ہے کہ یارو
سینے سے مرے ہاتھ جدا ہو نہیں سکتے
جذبات جو اک عمر سے اس دل میں نہاں ہیں
الفاظ میں اے یار ادا ہو نہیں سکتے
جنت ملے اب یا نہ ملے لیکن ایازؔ ہم
اس بت سے کسی طرح جدا ہو نہیں سکتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.