واقعہ ہوں نہ حادثہ ہوں میں
واقعہ ہوں نہ حادثہ ہوں میں
تم جو سمجھو تو معجزہ ہوں میں
میں ہوں بازار عشق کا یوسف
آج بے مول بک گیا ہوں میں
خود کو ڈھونڈو مری تجلی میں
عہد ماضی کا آئینہ ہوں میں
قطرہ قطرہ بکھیر دے مجھ کو
ایسے طوفان میں گھرا ہوں میں
رہنمائی کی کب رہی حاجت
اپنی منزل کا خود پتہ ہوں میں
مجھ کو دار و رسن سے ہے نسبت
یہ بھی سچ ہے کہ بے خطا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.