وارثوں میں ہو چکا جب فیصلہ (ردیف .. ا)
وارثوں میں ہو چکا جب فیصلہ
مرنے والے کا جنازہ تب اٹھا
ہے کوئی اس سے بھی بڑھ کر سانحہ
قتل میرا میرے ہی گھر میں ہوا
چند پیسوں کا ہمیں لالچ نہ دو
تاج ہم لوگوں کی ٹھوکر میں رہا
سورماؤں میں گنا جاتا ہے وہ
جنگ کے میداں میں جو پیچھے رہا
اس کے در پر بھی تہی کاسہ رہے
جو سخاوت کا علم بردار تھا
ہم خیال اپنا یہاں کوئی نہیں
ہاں اگر تو ہے تو ہاتھ اوپر اٹھا
تھا تمہیں کوثرؔ بہت ہجرت کا شوق
یہ بھی سوچا کس قدر گھاٹا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.