وبال میرے محلے کو نام ہے تیرا
کہ ذکر گھر میں مرے صبح و شام ہے تیرا
یہ دیکھ آج زمانہ ہے توڑتا مجھ کو
نہ یاد ہوگا تجھے پر یہ کام ہے تیرا
میں سوچتا تھا تو انمول ہے مگر جاناں
مکان گاڑی بھری جیب دام ہے تیرا
نکال سکتا نہیں چاہ کر بھی دل سے تجھے
کہ ایک کھائی میں دل کا مقام ہے تیرا
تو جیسے چاہے نچائے ہے اختیار تجھے
عزیزؔ کہتے ہیں جس کو غلام ہے تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.