Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وفا دل میں جگا کر دیکھ لیجے

شازیہ عالم شازی

وفا دل میں جگا کر دیکھ لیجے

شازیہ عالم شازی

MORE BYشازیہ عالم شازی

    وفا دل میں جگا کر دیکھ لیجے

    مجھے مجھ سے چرا کر دیکھ لیجے

    مجھے اپنا ہی پائیں گے ہمیشہ

    کبھی بھی آزما کر دیکھ لیجے

    ملے گی زندگی اس کے ہی در سے

    کہیں بھی سر جھکا کر دیکھ لیجے

    اگر کچھ دیکھنا چاہیں تو مجھ کو

    کبھی اپنا بنا کر دیکھ لیجے

    غزل ہوں اور غزل بھی آپ ہی کی

    سو مجھ کو گنگنا کر دیکھ لیجے

    ادائے بے رخی آخر کہاں تک

    کبھی تو مسکرا کر دیکھ لیجے

    یہی ہے شازیہ عالمؔ کی دنیا

    ذرا نظریں اٹھا کر دیکھ لیجے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے