وفا فریب نظر کھا گئی تو کیا ہوگا
وفا فریب نظر کھا گئی تو کیا ہوگا
خلوص شوخ پہ آنچ آ گئی تو کیا ہوگا
یہ نو دمیدہ یہ معصوم آرزو کی کلی
بھری بہار میں مرجھا گئی تو کیا ہوگا
یہ چاندنی جو تری یاد سے عبارت ہے
یہ چاندنی بھی جو کجلا گئی تو کیا ہوگا
ابھی تو ایک شرارہ ہے غنچۂ نورس
یہ آگ نشو و نما پا گئی تو کیا ہوگا
میں دل کو راہ وفا سے ہٹا تو لوں ممتازؔ
جبیں نشان قدم پا گئی تو کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.