وفا کی دیوالی منانے لگے ہیں
وفا کی دیوالی منانے لگے ہیں
مرے دل کو وہ جگمگانے لگے ہیں
جنوں کو مرے گدگدانے لگے ہیں
وہ اس وقت ہنسنے ہنسانے لگے ہیں
چمن اس کی تاثیر سے بن گیا دل
وہ مجھ سے نگاہیں ملانے لگے ہیں
تمنا پہ میری شباب آ رہا ہے
بدن وہ ادا سے چرانے لگے ہیں
اب ان کو کیا ہم نے مجبور الفت
اب انعام ہم ان سے پانے لگے ہیں
فضاؤں پہ رنگت کھلی جا رہی ہے
وہ نزدیک تر میرے آنے لگے ہیں
سہیلؔ عشق میں ان سے پنگا غلط تھا
وہ چھکے ہمارے چھڑانے لگے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.