وفا کی راہ میں دشواریاں ہیں (ردیف .. ے)
وفا کی راہ میں دشواریاں ہیں
لبوں پر عشق کی گلکاریاں ہیں
ہزاروں بندشیں ہیں خواہشوں پہ
جہان دل کی بھی تیاریاں ہیں
سبب اس شاخ گل کے ٹوٹنے کا
ہوائے تند کی مکاریاں ہیں
ابھی تک رنج سے فارغ نہیں دل
ابھی تک عشق میں غم خواریاں ہیں
ملائی آنکھ جا کر موت سے تب
تمہارے گھر میں یہ کلکاریاں ہیں
خلوص دل ہمارا کم نہیں ہے
طبیعت میں مگر خودداریاں ہیں
رہی ہے صاحبہؔ تو سادگی میں
دلوں کے کھیل میں عیاریاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.