وفا کی راہ میں کیا مہرباں ملا مجھ کو
وفا کی راہ میں کیا مہرباں ملا مجھ کو
جو آپ مل گئے سارا جہاں ملا مجھ کو
تجھی کو اپنا بنایا تجھی سے پیار کیا
سکون قلب ترے بن کہاں ملا مجھ کو
کسے سناتا میں کیفیت درون دل
نہ ہم سخن نہ کوئی ہم زباں ملا مجھ کو
نگاہ قلب کے کھلتے ہی آج میرا خدا
میں ڈھونڈتا تھا کہاں اور کہاں ملا مجھ کو
میں جب لگن کے پروں سے اڑان بھرنے لگا
نئی زمین نیا آسماں ملا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.