وفا شعار کوئی ہم سفر ملے تو سہی
مجھے گریز نہیں معتبر ملے تو سہی
تجھے بھی اپنا بنا لیتے ایک ہی پل میں
تری نظر سے ہماری نظر ملے تو سہی
اسے میں اپنا کلیجہ نکال کر دے دوں
یہ شرط ہے کہ کوئی دیدہ ور ملے تو سہی
کوئی دریچوں سے جھانکے تو دوں صدا اس کو
بہت تلاش کیا تیرا گھر ملے تو سہی
تمہیں بتائیں گے حالات حاضرہ کا مزاج
کہیں سے کوئی بھی اچھی خبر ملے تو سہی
اسے گلے سے لگائیں گے ہم ضیا زخمیؔ
کوئی ہماری طرح چشم تر ملے تو سہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.