وفا تھی عشق تھا حد سے گزر جانے کی باتیں تھیں
وفا تھی عشق تھا حد سے گزر جانے کی باتیں تھیں
یہ سب کچھ تھا مگر یہ کچھ دنوں پہلے کی باتیں تھیں
بیاں کیسے ہو لفظوں میں کہ ان بہکے سے لمحوں میں
وہ جسموں کے سمٹنے پیرہن کھلنے کی باتیں تھیں
بہت الفت محبت عہد و پیماں سنتے آئے ہیں
کھلا یہ اب کہیں جا کر یہ سب کہنے کی باتیں تھیں
وہ دن بھی تھے کہ تیرے لمس کی نرمی کے قصہ تھے
برہنہ سر پہ تیری زلف کے سائے کی باتیں تھیں
تری زلف پریشاں میں الجھ کر رہ گئے ورنہ
مرے شعروں میں اس دنیا سے کچھ آگے کی باتیں تھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.