Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وفائیں کرکے جفا کشوں میں شمار آیا تو میں نے دیکھا

اسحٰق اثر

وفائیں کرکے جفا کشوں میں شمار آیا تو میں نے دیکھا

اسحٰق اثر

MORE BYاسحٰق اثر

    وفائیں کرکے جفا کشوں میں شمار آیا تو میں نے دیکھا

    کہ صاف شفاف آئنوں پر غبار آیا تو میں نے دیکھا

    نہ کرب کا ہو قیاس جس میں نہ ساتھ ہو غم شناس جس میں

    نظر کے باہر کا وہ سفر بھی گزار آیا تو میں نے دیکھا

    تمام گل میرے روبرو تھے کہ پاؤں میرے لہو لہو تھے

    جو قرض کانٹوں کی رہبری کا اتار آیا تو میں نے دیکھا

    زباں پہ حرف و صدا نہیں ہے کسی بھی لب پر دعا نہیں ہے

    ہر ایک انساں ضمیر اپنا جو ہار آیا تو میں نے دیکھا

    اسی کے ورثے میں رہبری ہے اسی کے حصے میں زندگی ہے

    جو کار ساز عمل کا میدان مار آیا تو میں نے دیکھا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے