وفور حوصلۂ عرض مدعا نہ رہا
وفور حوصلۂ عرض مدعا نہ رہا
ملا جو اس سے تو باقی کوئی گلہ نہ رہا
رگوں سے درد کا رشتہ بھی خام ہی نکلا
کسی کی چشم عنایت کا سلسلہ نہ رہا
نکال پھینک دیا دل سے سب اصولوں کو
نظر کے سامنے جب کوئی راستہ نہ رہا
مرے لہو سے ہی روشن چراغ تھی ہستی
مرے ہی گھر میں اگرچہ کوئی دیا نہ رہا
عجیب ہے کہ ہوا رو سیہ رقیب مرا
عجیب تر ہے کہ وہ شوخ با وفا نہ رہا
طلب میں اس کی فروزاں کیا تھا دل کا دیا
ہوا چلی تو بہت دیر تک جلا نہ رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.