وفور شوق جلوہ میں دعا کو بھول جاتے ہیں
وفور شوق جلوہ میں دعا کو بھول جاتے ہیں
محبت کرنے والے تو خدا کو بھول جاتے ہیں
اصولوں پر جہاں بھی مصلحت ترجیح پاتی ہے
وہیں اہل غرض اپنی وفا کو بھول جاتے ہیں
ہزاروں ٹھوکریں ملتی ہیں ہم کو دہر فانی میں
اگر دنیا میں ہم تیری رضا کو بھول جاتے ہیں
محبت کرنے والے تو جہاں میں اپنے دلبر کی
وفا کو یاد رکھتے ہیں جفا کو بھول جاتے ہیں
خدا کا نام یوں رکھتے تو ہیں ورد زباں واعظ
تماشہ ہے مگر اہل خدا کو بھول جاتے ہیں
وفور زر وفور عیش میں تو بارہا روشنؔ
بہت سے لوگ ایسے ہیں خدا کو بھول جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.