وہاں سے روشنی کی اک ندی نکلتی ہے
وہاں سے روشنی کی اک ندی نکلتی ہے
جہاں جہاں سے تری پالکی نکلتی ہے
مرے نصیب میں تو اس طرح نکل آئے
کسی غریب کی جیوں لوٹری نکلتی ہے
کسی کے ساتھ ضروری ہے گھر بسانا بھی
بھلا سرائے میں کیا زندگی نکلتی ہے
زمانہ بھر میں تعلق کمائے ہیں اس نے
کہیں بھی جاتا ہے تو دوستی نکلتی ہے
اسی لئے میں کوئی اور بات کرتا نہیں
تجھے جو دیکھوں تو بس شاعری نکلتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.