وہی انداز جہان گزراں ہے کہ جو تھا
وہی انداز جہان گزراں ہے کہ جو تھا
ان نگاہوں سے وہی راز عیاں ہے کہ جو تھا
وہی رندوں کی سیہ نوشیٔ درد تہہ جام
وہی نظارہ سر کوئے مغاں ہے کہ جو تھا
ہائے اس کیف نخستیں کی خمار انگیزی
تری آنکھوں میں وہی خواب جواں ہے کہ جو تھا
وہی ترغیب تمنا کی چمن آرائی
اور پہلو میں وہی قلب تپاں ہے کہ جو تھا
لذت شوق کا انفاس میں نم باقی ہے
مرے سینے میں وہی سوز نہاں ہے کہ جو تھا
انقلابات ابھی گردش ایام میں ہیں
ترے جلووں میں وہی سحر رواں ہے کہ جو تھا
ذوق وارفتہ کی اصنام گری مٹ نہ سکی
حائل راہ وہی سنگ گراں ہے کہ جو تھا
وہی آشفتہ نگاہی وہی صحرا طلبی
وہی اک معرکۂ سود و زیاں ہے کہ جو تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.