وہی ہے گل میں وہی سنگ و خشت و خار میں ہے
وہی ہے گل میں وہی سنگ و خشت و خار میں ہے
وہی خزاں میں وہی موسم بہار میں ہے
ہزار رنگ کی صورت کوئی دکھائے تو کیا
مری نظر میں سمایا وہی ہزار میں ہے
میں وہ ہوں اور وہ میں ایک قالب اور اک جان
بغل میں اس کے ہوں میں وہ میرے کنار میں ہے
برے بھلے سے کسی کے غرض نہیں بیگنؔ
ہمارا جسم ہے یاں جان کوئے یار میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.