وہی ہے رنگ طبیعت وہی خصال مرے
وہی ہے رنگ طبیعت وہی خصال مرے
تغیروں کے نشاں ہیں سفید بال مرے
قدم قدم پہ لٹائی ہے کائنات حیات
دیار و دشت میں بکھرے ہیں ماہ و سال مرے
ملوں نہ میں تو مرا گلشن نسب دیکھیں
مری شبیہ کا پرتو ہیں نونہال مرے
نئی فضا کا تقاضا کہ میں پنپ نہ سکوں
اکاس بیل سے رت نے بنے ہیں جال مرے
انہیں کے نام سے پہچان ہے مرے فن کی
مرا وقار ہیں یاران با کمال مرے
ملا بھی اذن تکلم تو کچھ کہا نہ گیا
سکوت لب میں مقفل رہے سوال مرے
میں اک مسافر موج سراب ہوں راسخؔ
کئے ہیں مسخ بگولوں نے خد و خال مرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.