وہی عزت وہی ذلت وہی توقیر دیتا ہے
وہی عزت وہی ذلت وہی توقیر دیتا ہے
اسی سے مانگیے صاحب وہی تشہیر دیتا ہے
شعور و آگہی بالیدگی دیتا ہے ذہنوں کو
زمانے میں قلم کو قوت تحریر دیتا ہے
وہی خالق وہی مالک وہی قادر ہے دنیا پر
تمازت شمس کو جو چاند کو تنویر دیتا ہے
وہی بیمار کرتا ہے جہان زیست میں سب کو
معالج کی دواؤں میں وہی تاثیر دیتا ہے
بہت پہلے وہی تقدیر لکھتا ہے ہم انساں کی
پھر اس کے بعد ہم کو نسخۂ تدبیر دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.