وہی قصے وہی باتیں پرانی
وہی قصے وہی باتیں پرانی
ابھی محفوظ ہیں یادیں پرانی
زمیں میں دفن ہیں کچھ چاند تارے
لہو میں تر ہیں جاگیریں پرانی
بہت تیزی سے چھانا چاہتی ہیں
نئی دیوار پر بیلیں پرانی
نئے منظر کے پس منظر میں آ کر
بدل جاتی ہیں تہذیبیں پرانی
مرے شجرے کے آنگن میں ہمیشہ
بھٹکتی رہتی ہیں روحیں پرانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.