وہی رنگت وہی تاثیر میری
وہی رنگت وہی تاثیر میری
بدلتی ہی نہیں تصویر میری
سہانے خواب تو دیکھے ہیں لیکن
الجھ کر رہ گئی تعبیر میری
یقیں جس پر کیا خود سے زیادہ
اسی نے لوٹ لی جاگیر میری
بیاں خط میں کیا سب کچھ مگر وہ
سمجھتا ہی نہیں تحریر میری
میرے دشمن نے پھر گردن جھکا لی
لرزتی رہ گئی شمشیر میری
سفر میں ہوں مسلسل دیکھنا ہے
کہاں لے جائے گی تقدیر میری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.