Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہی تھے جو اپنی جستجو میں کھرے نہیں تھے

نیلم ملک

وہی تھے جو اپنی جستجو میں کھرے نہیں تھے

نیلم ملک

MORE BYنیلم ملک

    وہی تھے جو اپنی جستجو میں کھرے نہیں تھے

    وگرنہ ہم ان کی دسترس سے پرے نہیں تھے

    تبھی وہ سمجھے کہ ہم کھلونے نہیں ہیں جب ہم

    وہاں سے ان کو ملے جہاں پر دھرے نہیں تھے

    درخت پھر سے ہرا پھلوں سے بھرا ہوا ہے

    مگر وہ پتے بہار میں جو ہرے نہیں تھے

    اس ایک لمحے کا رنگ عمروں پہ چھا گیا ہے

    وہ ایک لمحہ کہ رنگ جس میں بھرے نہیں تھے

    عجب سا اک خواب دیکھ کر آنکھ کھل گئی ہے

    ہم اپنے مرنے پہ روئے لیکن مرے نہیں تھے

    خود اپنے ہونے کے خوف میں اب جو مبتلا ہیں

    خدا کے ہونے سے بھی وہ پہلے ڈرے نہیں تھے

    یہ کیسی کایا پلٹ ہے شہہ مات دے رہے ہیں

    وہ جن سے شطرنج کے پیادے مرے نہیں تھے

    ہمیں زمانے نے کیمیا گر بنا دیا ہے

    جنم سے ہم لوگ یوں نہیں تھے ارے نہیں تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے