وہی تو ہم سے بیگانے بہت ہیں
وہی تو ہم سے بیگانے بہت ہیں
جو اپنے جانے پہچانے بہت ہیں
نہ یہ آباد ہوں گے زندگی بھر
جو دل میں آرزو خانے بہت ہیں
کسی سے کب وفا کرتی ہے دنیا
مگر دنیا کے دیوانے بہت ہیں
کوئی کب دیکھتا ہے اپنا چہرا
اگرچہ آئنہ خانے بہت ہیں
جنوں کے راستے سونے پڑے ہیں
گریباں چاک دیوانے بہت ہیں
ابھی سے تم صداؔ گھبرا رہے ہو
ابھی تو حادثے آنے بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.