وہی تو سین اب چھائے ہوئے ہیں
جو تیرے ساتھ فلمائے ہوئے ہیں
کسی کی آنکھ کا یہ خارا پانی
سمندر بھیک میں لائے ہوئے ہیں
بدن کو چاند نے جب سے چھوا ہے
ستارے خود پہ اترائے ہوئے ہیں
محبت آج بھی زندہ ہے ان سے
جو دیواروں میں چنوائے ہوئے ہیں
تمہارے لمس کو پانے کی خاطر
ہم اپنی زلف الجھائے ہوئے ہیں
رکھیں ٹیٹو یا اب مٹوا دیں اس کو
تیرے جو نام گدوائے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.