Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وحشت غم میں سکوں زیست کو ملتا بھی کہاں

عین سلام

وحشت غم میں سکوں زیست کو ملتا بھی کہاں

عین سلام

MORE BYعین سلام

    وحشت غم میں سکوں زیست کو ملتا بھی کہاں

    تھا بیابان میں دیوار کا سایا بھی کہاں

    ایک مدت سے نہ یاد آئی نہ جاں تڑپی ہے

    دل تجھے بھول گیا ہو مگر ایسا بھی کہاں

    حسن بھی وہ نہ رہا پہلا سا دل دار ہنر

    آہ پہلی سی وہ اب عظمت‌‌ تیشہ بھی کہاں

    مصلحت بیں ہے اگر عشق جنوں پیشہ تو کیا

    اب وہ پہلے کی ترا وسعت صحرا بھی کہاں

    کوئی منزل ہی نہ تھی منزل غم سے آگے

    قافلہ اپنی تمناؤں کا رکتا بھی کہاں

    غیر محدود خلاؤں میں سفر کرتا ہوں

    اور رسائی کا یہ عالم ہے کہ بھٹکا بھی کہاں

    نکہت و نور سے معمور فضا ہے پھر بھی

    تو کہ اس راہ گزر سے ابھی گزرا بھی کہاں

    حرم و دیر سے یہ سر جو کشیدہ آیا

    جھک گیا در پہ ترے اور یہ جھکتا بھی کہاں

    خاک اڑاتا ہے ابھی دشت طلب ہی میں سلامؔ

    دل رسوا یہ ہوا ہے ابھی رسوا بھی کہاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے