وحشت کی سیہ شب میں دلاسا ہے کہ تم ہو
وحشت کی سیہ شب میں دلاسا ہے کہ تم ہو
تپتے ہوئے صحراؤں میں سایہ ہے کہ تم ہو
سوکھی ہوئی ساکت سی زمیں ہے کہ یہ میں ہوں
چلتا ہوا ایک ابر کا ٹکڑا ہے کہ تم ہو
طوفان میں بھٹکا ہوا ایک شخص وہ میں ہوں
کشتی کو تلاطم میں کنارہ ہے کہ تم ہو
میں ہو کے نہ ہونے کی بھی صورت میں ہوں یکساں
الہام کی صورت میں اشارہ ہے کہ تم ہو
بےچینؔ کوئی اور ہی پردے میں ہے مخفی
دنیا کو حقیقت میں یہ دھوکہ ہے کہ تم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.