وحشتوں کا سر و سامان ہمیں ہونا ہے
وحشتوں کا سر و سامان ہمیں ہونا ہے
مستقبل دشت و بیابان ہمیں ہونا ہے
ہم تو دلی بھی نہیں ہیں کہ کئی بار لٹیں
ایک ہی بار میں ویران ہمیں ہونا ہے
ہم کو اب نام و نسب سے نہ پکارے کوئی
اک نئے دور کی پہچان ہمیں ہونا ہے
اس لئے ہم سے ہی منسوب ہے یہ کرب و بلا
اے زمیں تیرا نگہبان ہمیں ہونا ہے
چہرہ پڑھتے ہی کوئی دل کی کہانی پڑھ لے
زندگی اتنا کب آسان ہمیں ہونا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.