Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ویسے تو ہم سفر ہیں سبھی راستوں میں لوگ

محسن زیدی

ویسے تو ہم سفر ہیں سبھی راستوں میں لوگ

محسن زیدی

MORE BYمحسن زیدی

    ویسے تو ہم سفر ہیں سبھی راستوں میں لوگ

    لیکن بنٹے ہوئے ہیں کئی قافلوں میں لوگ

    چہرہ اگرچہ اپنا نہیں دوسرے کا ہے

    خوش پھر بھی عکس دیکھ کے ہیں آئنوں میں لوگ

    اچھا ہے دور ابھی جو حقائق نظر سے ہیں

    جی لیں گے تھوڑی دیر یوںہی آسروں میں لوگ

    شب کو دیے جلانا بجھا دینا صبح کو

    مصروف رات دن ہیں انہیں مشغلوں میں لوگ

    سب جانتے ہیں کون ہے قاتل زمانے میں

    لاتے ہیں ایسی بات کہیں تذکروں میں لوگ

    یہ راہ حق یہ جادۂ عرفان و آگہی

    مارے گئے ہیں جاں سے انہیں راستوں میں لوگ

    محسنؔ یہ دشت جاں کا سفر سیر گل نہیں

    چل تو پڑے ہیں گھر سے بڑے ولولوں میں لوگ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے